اس ذریعے نے روسی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں مزيد تفصیلات کا ذکر نہيں کیا۔
وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ امریکی حکومت کو مارچ میں ماسکو میں جلد ہی ایک دہشت گردانہ حملے کی خبر ملی تھی جس میں بڑے مجمع کو نشانہ بنایا جا سکتا تھا جس میں کنسرٹ بھی شامل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: امریکہ نے روس میں رہنے والے امریکوں کو اس سلسلے میں خبردار کرنے کے ساتھ ہی روسی حکام کو بھی مطلع کر دیا تھا۔
اس سے قبل سی این این نے بتایا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش روس میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
در ایں اثنا وائٹ ہاوس کی سلامتی کونسل کے جان کربی نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا ہےکہ وہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے انتباہ اور ماسکو میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کوئي تعلق ہے۔
واضح رہے روس میں امریکی سفارت خانے نے گزشتہ 8 مارچ کو ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد روسی سیکوریٹی اہل کاروں نے یہودی عبادت گاہوں پر حملے کی کوشش کرنے والے داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
بہرحال تازہ رپورٹ کے مطابق کروکس شہر کے سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے اور مرنے والے کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دہشت گردوں نے کنسرٹ ہال کو آگ لگانے کے لئے خاص مواد کا بھی استعمال کیا۔
روس کی سیکوریٹی ایجنسیوں نے اب تک اس سلسلے میں 11 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 4 وہ بھی ہیں جنہوں نے سٹی ہال میں حملہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ